”اتنی بڑی سرمایہ کاری کا یہ مقصد نہیں کہ ہم سعودی عرب کیلئے یہ کام کریں گے“ شاہ محمود قریشی نے واضح اعلان کردیا

سعودی ولی عہد کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بھی اتنی بڑی سرمایہ کاری ہوتی ہے تو لوگ اس میں سازش ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں ۔ لیکن میں یہ واضح کردوں کہ پاک فوج کو یمن کی جنگ میں نہیں جھونکیں گے۔


این آر او کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو باتوں میں این آر او کی بات نکل آئی ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان دو این آر او کرچکا ہے ۔ لبنان کے وزیر اعظم نے کہا کہ میں بالکل واضح کہنا چاہتا ہوں کہ اب ہم اس ڈگر پر نہیں چلیں گے کیونکہ نواز شریف نے ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا گیا جس کا ہمیں افسوس ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے ملاقات کی۔ راحیل شریف نے اس ملاقات میں اسلامی فوجی اتحاد کے وجود کا مقصد بتایا اور واضح طور پر کہا کہ یہ کسی ملک ، فرقے یا خطے کے خلاف نہیں ہے۔ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن یہ ہماری اپنی مرضی سے ہوگی، انہیں کہیں بھی ضرورت ہوگی تو ہم ان کی مدد کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎