تبدیلی سرکار نے اپنے لوگوں پرحکومتی عہدوں کی بارش کردی

وزیراعظم عمران خان کے دعووں کے برعکس حکومت نے پارٹی رہنماؤں پر نوازشات کی بارش کردی ہے.


سابق ایم پی اے عارف عباسی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین نامزد کردیا جبکہ شیخ امتیاز کو چیئرمین واسا تعینات کیا گیا. سمیرا بخاری کو دانش سکولز اینڈ ایکسی لینس اتھارٹی کاسربراہ بنا دیا گیا.

نعیم الحق پہلے ہی وزیر اعظم کے ایڈوائز ر مقرر ہوچکے عون چوہدری کو وزیراعلیٰ کا مشیر جبکہ شہباز گل کو وزیراعلی پنجاب کاترجمان مقرر کر دیا گیا ہے.

اس کے علاوہ ممتاز احمد کاہلوں سرگودھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ذوالفقار احسن کو سیالکوٹ اور شہلا احسان کو پی ایچ بہاولپور کے سربراہ بنا دیا گیا.

پارٹی رہنما فضیل آصف ٹاسک فورس برائے گورنس پنجاب کے سربراہ مقرر ہوچکے پارٹی رہنما وسیم چوہدری کو اووسیز کمیشن پنجاب کا وائس چیئرمین مقرر کیاجاچکاہے.

یہی نہیں اس کے علاوہ بھی اسد معظم فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، رانا جبارملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اعجاز جنجوعہ پی ایچ اے ملتان اورپنجاب ہیلتھ انجینئرنگ کا چیئرمین بھی پارٹی کے نوجوان رہنما حماد اعوان کو مقرر کردیاگیا ہے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎