سیاسی منظرنامے سے غائب طلال چوہدری بھی حکومت کے خلاف میدان میں آ گئے

ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کےخلاف اکٹھی ہو جائے، عمران حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی۔ 


عوام کو دھوکا دینے کیلئے حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے تاہم مخالفین کوای سی ایل میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا، پاکستان کامستقبل جمہوریت میں ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ پوری اپوزیشن بھی گرفتار ہو جائے تو حکومت مدت پوری نہیں کر سکتی۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی بات مان لی جاتی تواپوزیشن آج مشکل کا شکار نہ ہوتی.

آصف علی زرداری کو نوازشریف کی باتیں یاد آتی ہونگی۔ اپوزیشن کے اکٹھا ہونے سے ہی شہبازشریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنے ہیں، پیپلزپارٹی اگر اپنا چیئرمین سینٹ لانے اور پنجاب اسمبلی میں تعاون کرے توہم اکٹھے ہوسکتے ہیں



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎