مولا ناطارق جمیل ایک مرتبہ پھر کپتان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے، کیا کچھ کہہ ڈالا ؟جانیے

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہعمران خان نے مجھے اپنا پرسنل نمبر دیا اور کہا کہ مولانا صاحب جب بھی آپ کو لگے کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں تو آپ نے مجھے بتانا ہے اور مجھے اس معاملے میں بہترین نصیحت کرنی ہے۔


عمران خان نے کہا کہ آپ مجھے اس سے کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کی بات سنوں گا کیونکہ ہم آپ کی رہنمائی میں پاکستان کو مدینے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے عمران خان کی حمایت میں کسی پریشر کی وجہ سے بیان دیا یا پھر آپ سے کسی نے کہا؟

جس کا جواب دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ سوفیصد میری طرف سے بیان دیا گیا تھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ یہ شخص پاکستان کے لئے کچھ کرے گا کیونکہ اس کی نیت صاف ہے۔

مولانا طارق جمیل سے سوال کیا گیا کہ کچھ لوگ آپ کے اس بیان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں اس متعلق آپ کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مولاناطارق جمیل کا کہنا تھا کہ وہ بھی میرے اپنے ہیں اور میں سب کے لیے دعا کرتا ہوں۔ایک صحت مند معاشرے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا سب کا حق ہے اور میں اس چیز کی عزت بھی کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔کیونکہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کا خواب دیکھا۔اس سے پہلے کبھی کسی نے ایسا خواب نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے میرادل جیتا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎