طیب اردگان کی دعوت،وزیراعظم ترکی کا دورہ کب کریں گےاعلان کردیا گیا

کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو سے ملاقات ہوئی جس میں ترک وزیر داخلہ نے ویزاعظم پاکستان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور طیب اردگان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی.


لہذا وزیراعظم عمران خان کا ترکی کا دورہ متوقع ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنوری کے مہینے میں ترکی کا دورہ کریں گے.

عمران خان ترک صدر طیب اردگان،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔عمران خان کے ترکی کے دورے میں پاک ترک دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے

وزیراعظم عمران خان مخلتف کمپنیوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔

جب کہ وزیراعظم عمران خان ترکی کے نجی و سرکاری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

جب کہ تجارتی حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

یاد رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورانہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

ترک صدر نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا تھا۔ طیب اردگان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎