ڈریسنگ روم میں تناؤ کی خبریں، امام الحق کھل کرمیدان میں آگئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ امام الحق کاکہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے۔ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔


خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر کئی بار یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہیڈ کوچ  مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی تھی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر امام الحق نے کہا کہ ان پر باونسرز کا پریشر ہے اور نہ ہی وہ فاسٹ باﺅلرز سے گھبراتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اوپنرز کیلئے پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کھیلنا سب ٹیموں کیلئے مشکل ہوتا ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی یہاں خوفزدہ ہوکر نہیں کھیل رہاہے ،ہم اس ٹورکے لیے 2 ماہ سے بہت محنت کررہے تھے، ہماری ٹیم دونوں میچوں کی دوسری اننگزمیں اچھا کھیلی ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے امام الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ کودیکھا ہے ،تیسرے ٹیسٹ کی پچ اچھی لگ رہی ہے،آخری ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے بھرپورمحنت کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہونے لگے ہیں

نوجوان اوپنر نے اپنی آخری 9ٹیسٹ اننگز میں8،6،0،57،9،22،9،6اور27 رنز سمیت 16کی اوسط سے 144رنز سکور کیے ہیں ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎