سال 2020 عمران خان کیلئے خطرناک ہوگا، اہم شخصیت نے بڑی پیشگوئی کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان خواب دیکھنے اور پیشن گوئیاں کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

 

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا پیشن گوئیاں کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ سال 2019 ء اہم فیصلوں کا سال ہے، جبکہ حکومت کے لیے 2020ء مشکل سال دیکھ رہا ہوں۔

 

آج کراچی میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ اور دیگر کی بینکنگ کورٹ میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ وہ آصف زرداری کو آزاد دیکھنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کےرہنما نثار کھوڑو نے زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎