تیسرا اور آخری ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر اپنا فیصلہ سنا دیا

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، یاسر شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ابتدائی دو میچوں میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎