پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔


 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی کے دوران نئی تاریخ رقم ہوگئی ۔ پاکستان کی اننگز کے 12ویں اوور کی دوسری بال شعیب ملک نے شارٹ فائن لیگ کی جانب کھیل کر حسین طلعت کو سنگل لینے کی کال دی جوانہوں نے سنی ان سنی کردی، جب گیند وکٹوں سے ٹکرائی تو دونوں کھلاڑی نان سٹرائیکر اینڈ کے قریب کھڑے تھے،تھرڈ امپائر4منٹ تک یہ نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ ان میں سے کون سا کھلاڑی آﺅٹ ہے اور بالآخر انہوں نے ایک سیدھی لائن کا استعما ل کرتے ہوئے شعیب ملک کو آﺅٹ قرار دیدیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے 169 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 141 رنز ہی بنا سکی، مڈل آڈر بیٹسمین وینڈر ڈوسن 41 اور مورس55 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہینڈرکس 5، ملان اور کلاسن 2، 2 جب کہ کپتان ملر13، پھلکوایو 10، اوربی ہینڈرکس3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

۔اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، عثمان شنواری اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا دو ٹی ٹونٹی میچز میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎