حمزہ شہباز کے ساتھ بھی یہ کام کیاجا سکتا ہے ،فواد چودھری نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 وہی پنجاب کی بھی ہوگی ، حمزہ شہباز کو بھی ہٹایا جاسکتاہے ، ق لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔


دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ شہباز شریف نے چیئر مین پی اے سی بننے سے قبل یہ بات کی تھی کہ وہ اپنے معاملات نہیں دیکھیں گے لیکن چیئر مین بنتے ہی شہباز شریف نے اپنے معاملات کودیکھنا شروع کردیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر خود ہی جاری کردیتے ہیں، ان سے تفتیش نہیں ہوگی تو کیس کیا خاک چلے گا ؟جو پالیسی وفاق کی ہوگی ، وہی پنجاب کی بھی ہوگی ، حمزہ شہباز کو بھی ہٹایا جاسکتاہے ، ق لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

عمران خان کے آنے سے پہلے پاکستان میں کرپشن کوئی ایشونہیں تھا ، کرپشن پر پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا ، شہباز شریف عدالتوں پر دباﺅ ڈالا کرتے تھے، شہباز شریف کوخود چیئر مین پی اے سی کے عہدے سے ہٹ جانا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہراجہ ریاض کو اپنی کوئی پالیسی نہیں ہے ، ان کو وہی پالیسی اپنانی ہوگی جو وفاق بنائے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎