بھارت: ہزاروں طلباء مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

نئی دہلی: (دنیا نیوز) ہزاروں طلباء نے روزگار، تعلیم اور خواتین کے تحفظ کے لیے مارچ کیا۔


مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث انتخابات قریب آتے ہی ہزاروں طلباء سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی راجدھانی میں طلباء نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے بہترتعلیم، روزگار اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔ طلباء نے بے روزگاری کی شرح 45 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

گزشتہ ماہ بھی مودی کی ناکام پالیسیوں کے خلاف بھارت میں لاکھوں ملازمین نے دوروزہ ہڑتال کی تھی۔ اکتوبر 2018ء میں 70 ہزار کسان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎