متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک پاکستان میں جمع کرا دیئے۔


اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اے ڈی ایف ڈی اور گورنر سٹیٹ بینک نے ابو ظہبی میں اے ڈی ایف ڈی ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا یو اے ای نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔ اس سے پاکستان کو مالی استحکام کے حصول اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

#UAE has formalized US$3bn deposit in the State Bank of Pakistan. DG ADFD & The Governor SBP inked the agreement at #ADFD Headquarters in Abu Dhabi. It will help Pakistan achieve financial stability and overcome economic challenges #pakuaebrotherhood pic.twitter.com/sH748xDgwK



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎