برطانیہ نے بھارت کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا دیدیا ، پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

برطانیہ نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب کو بھارتی درخواست پر منسوخ کرنے سے صاف اور باضابطہ انکار کر دیا ہے ۔


اس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت بھی متوقع ہے جو کہ انہی دنوں میں برطانیہ کا سفر کریں گے اور اس حوالے سے برطانیہ نے بھارت کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔

بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ خودمختار ہے ۔

 تاہم بھارتی اخبار ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کے مطابق بھارت کی وزارت برائے بیرونی امور کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ حکومت یہ معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے سے متعلق تقریب کا انعقاد برطانوی پارلیمنٹ میں کیا گیا ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎