قطر سے وزیراعظم عمران خان کے لیے بے مثال تحفہ

۔پاکستانی آرٹسٹ نے پاکستانی ترانے کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنائی۔


پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے کیلی گرافی سے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا کر ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر انہوں نے اپنے لیڈر کو تحفہ دینے کے لیے تیار کی ہےمیڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد کیلی گرافر سونیا نساء نے یہ تصویر دس گھنٹے کی لگاتار محنت سے تیار کی ہے

 یہ تصویر وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے موقع پر رات 2 بجے تک جاگ کر تیار کی ہے۔

کیلی گرافر نے اس بے مثال تصویر کو بنانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے

ان کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ یہ تصویر اپنے پسندیدہ لیڈر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دیں تاہم پہلے سے شیڈول نہ ہونے کے سبب یہ ممکن نہ ہو پایا ہے اور اب کیلی گرافی کا یہ منفرد شاہکار دوحہ میں ہونے والے سوق واقف نامی آرٹ ایگزیبیشن میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ویڈیو کو وزیراعظم عمران خان تک پہنچانے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ ٹیگ کریں تاکہ انہیں اپنے آرٹ کا یہ شاہکار نمونہ اپنے لیڈر کی خدمات میں پیش کرنے کا موقع مل سکا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی نژاد آرٹسٹ سونیا کی اس کوشش کو خوب سراہا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان تک یہ ویڈیو پہنچی تو وہ ضرور آپ سے ملاقات کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎