موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے والوں کے لیے انتہائی بُری خبرآگئی

ٹریفک پولیس لاہور نے غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موٹر سائیکلوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے


 جس کے تحت جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پر ای چالان نہیں بھجوایا جائے گا بلکہ موٹرسائیکل یا گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے.

کروائی کا آغاز 15 جنوری سے کیا جائے گا.

سٹی ٹریفک پولیس افسر لیاقت علی ملک  کا کہنا تھا کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی.

 شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے شہری محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں.

ٹی ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کا چالان ہوگا انہیں چالان پر کاغذات کی واپسی اصل نمبر پلیٹ دکھانے پر کی جائے گی اور جعلی ، نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎