حارث سہیل سے متعلق انتہائی تشویشناک خبرآگئی

جوہانس برگ: جنوبی افریقہ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انجری کا شکار حارث سہیل کی وطن واپسی، ناقص کارکردگی دکھانے والے اسد شفیق کی نمائندگی کا امکان روشن ہو گیا ہے جبکہ محمد عباس اپنے کم بیک کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی شاہینوں کا دوسرا امتحان آج کیپ ٹاؤن  میں شروع ہو گا، کڑے امتحان سے پہلے شاہینوں نے بڑی تیاریاں کیں۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری جبکہ سخت محنت کے ساتھ ساتھ ٹِپس بھی دی گئیں۔

دوسری جانب انجری کے شکار حارث سہیل کو وطن واپسی کا پروانہ دیدیا گیا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اسد شفیق کو ایک اور موقع ملنے کا امکان روشن ہوگیا۔

سنچورین میں بری طرح فلاپ ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی ٹیم منیجمنٹ کے لیے درد سر بن گئے۔ اس کے علاوہ ٹیم کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انجری کو بولڈ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔

ادھر میزبان ٹیم کے تجربہ کار بولر ورنن فلینڈر بھی نمائندگی کے لیے تیارہیں۔ پروٹیز نے پھر جیت پر نظریں جما لیں۔ تین میچز کی سیریز میں پروٹیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎