’ویرات کوہلی دنیا کے سب سے بدتمیز کھلاڑی ہیں‘ یہ بات کس نامور شخصیت نے کی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جایئں گے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے اںڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بدتمیز کھلاڑی ہیں۔


انڈین میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کپتان ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ”ویرات کوہلی نا صرف دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں بلکہ سب سے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں۔ کرکٹ کی ان کی قابلیت ان کے غرور اور برے رویہ کے سامنے پھیکی پڑ جاتی ہے اور میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ ویرات کوہلی کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے مداحوں کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ کوہلی نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ایک مداح کے تبصرے پر یہ بیان دیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎