ویرات کوہلی لاہور قلندرز کے بولرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر کے دائیں حارث رؤف اور بائیں سلمان ارشاد کھڑے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر صارف انس سعید


سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور ان کی بولنگ کو سراہے ہوئے نہ رہ سکے۔

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سڈنی میں موجود ہے جہاں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کھیل رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد اور حارث رؤف نے ویرات کوہلی کو چند گیندیں کرائیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎