وہاب ریاض نے بی پی ایل میں وہ کام کر دیکھایا جو بڑے بڑے نہ کرسکے

وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بائولر بن گئے۔


پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بنگلادیش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں شاندار ’ہیٹ ٹرک‘ کی ہے،وہاب ریاض کی میچ وننگ پرفارمنس کے باعث کومیلا وکٹورینز نے حریف ٹیم ٹائٹینز کو 80 رنز سے شکست دی۔

وہاب ریاض نے لگاتار تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں لے کر کھلنا کی اننگز تمام کی، انہوں نے 2اعشاریہ 5 اوورز میں 14رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔

مداحوں اور کرکٹ جرنلسٹ کی جانب سے مبارکباد پر وہاب ریاض نے ٹوئٹر پیغام میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسقبل سپورٹ اور دعاؤں نے اس اعزاز کے حصول میں مدد کی۔

میچ کی دوسری اننگز میں وہاب ریاض نے لگاتار تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر تین وکٹیں لے کر کھلنا کی اننگز تمام کی، انہوں نے 2.5اوورز میں14رنز کے عوض 3وکٹیں لیں۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پیغام میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مستقل سپورٹ اور دعاؤں نے اس اعزاز کے حصول میں مدد کی۔

بی پی ایل میں اس سے قبل ہیٹرک کرنے کا اعزاز پاکستان کے محمد سمیع، بنگلہ دیش کے الامین حسین اور ایلس اسلام کو حاصل ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎