’افغان امن مذاکرات کے اختتام تک انتظار کریں‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہے، تاہم اختتام تک انتظار کرنا پڑے گا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر افغان امن مذاکرات سے متعلق ڈونلدٹرمپ نے پیغام جاری کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں لڑائی جاری ہے تاہم افغان عوام اس نہ ختم ہونے والی جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی جاننے کے لئے اختتام تک انتظار کرنا ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎