نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل، جیل میں سابق وزیراعظم نے ڈاکٹروں سے کیا شکایت کردی؟جانیے

بورڈ نواز شریف کی صحت سے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا۔


میڈیکل بورڈ سے ہونے والی گفتگو کے دوران نواز شریف نے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دل پر بھاری پن کی شکایت کی۔

ڈاکٹرز نے نواز شریف کی ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھی لیے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے دل کی بیماری اور جسم میں درد ہونے کا بھی پوچھا۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ دو گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئیر پروفیسرز ڈاکٹر بریگئڈیر عبد الحمید صدیق اور بریگیڈئر عظمت حیات، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پروفیسر شاہد حمید اور ڈاکٹر سجاد احمد، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر حامد شریف خان اور ڈاکٹر طلحہ بن نذیر پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کوٹ لکھپت جیل میں مختلف ٹیسٹ کیے۔

جس کے بعد محکمہ داخلہ ان سفارشات کی روشنی میں نواز شریف کے علاج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست زیر سماعت ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎