میاں صاحب نے پیغام بھیجا کہ۔۔۔ مریم نواز میدان میں آگئیں، نواز شریف نے انھیں کیا ہدایت کی؟ بتا دیا

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں.


پہلے ہی تشویش تھی میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ،مریم نواز نے کہا کہ میں خود ہسپتا ل آنا چاہتی تھی لیکن میاں صاحب نے پیغام بھجوا کہ ہسپتال نہ آنا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے ایم پی اے ثانیہ عاشق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،مریم نواز نے ثنا عاشق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں ،پہلے ہی تشویش تھی میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں.

مریم نواز نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں دوبارہ دل کی بیماری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ،مریم نوازکا کہناتھا کہ میں خود ہسپتا ل آنا چاہتی تھی لیکن میاں صاحب نے پیغام بھجوا کر ہسپتال آنے سے منع کردیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے۔جب کہ ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے وال معمول سے تنگ ہیں لیکن عمر کے لحاظ سے مناسب ہیں۔نواز شریف نے اپنا گذشتہ روز کا میڈیکل ریکارڈ پیش نہیں کیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎