پاکستان تحریک انصاف 27 جنوری کو کیا بڑا کھڑاک کرنے والی ہے؟ جانیے

وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ کرے گی.


نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے.

حکومت بننے کے بعد پہلی بارعمران خان کا جلسے سے خطاب ہوگا.

 یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎