نواز شریف کی زبان بندی کے لیے کونسے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں؟ جانیے

نواز شریف ہرگز این آر او نہیں لینا چاہتے۔ انہیں این آر او دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ خاموش ہو جائیں


 سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زبان بندی کے لیے انہیں این آر او دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہرگز این آر او نہیں لینا چاہتے۔ انہیں این آر او دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ خاموش ہو جائیں اور ملک سے باہر چلے جائیں۔

 سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہمسلم لیگ ن پر بُرا وقت ضرور ہے لیکن مسلم لیگ ن متحد ہو کر کھڑی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست ضمانت دائر کی تب ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کے این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا تھا۔قیاس آرائیاں ہیں کہ شاید این آر او ہونے جا رہا ہے۔

نیویارک میں کارکنان سے گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ لیگیوں سے کہا جاتا ہے کہ مسئلہ نواز شریف نہیں مریم نواز ہیں، لیکن دراصل ن لیگ این آر او مانگ رہی ہے نہ ہی این آر او چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے کہا ہے سیاست میں مقبولیت دیکھی جاتی ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، پارٹی میں ایک کے سوا کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎