نواز شریف کو جیل میں قیدی نمبر الاٹ سابق وزیراعظم اب کس نام سے پکارے جایئں گے

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں ان سے  ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر کر دیا گیا ہے.


نواز شریف کو قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا ہے.جمعرات کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اُن کے اہلخانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی ملاقات کروائی جائے گی.

نواز شریف سے ملاقات کا وقت جمعرات کے روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کا رکھا گیا ہے. 

نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کے لیے ملنے دیا جائے گا  اور ملاقات جیل کے بی شیڈ میں کروائی جائے گی.

 واضح  رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎