ویرات کوہلی اورعمران خان میں کیا چیزیں مشترکہ ہیں؟لیجنڈ کرکٹرعبدالقادرنے ایسا موازنہ کر ڈالا کہ آپ حیران رہ جائیں گے

 ویرات کوہلی اور عمران خان میں کیا مماثلت ہے؟سابق پاکستانی لیگ اسپنر نے بتا دیا ۔


عبدالقادر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بہت سی ایک جیسی چیزیں دیکھی ہیں

۔سابق پاکستانی اسپنر عبدالقادر کا ایک نجی ٹی ویکے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوہلی کو بیٹسمین اور کپتان کے طور پر دیکھا جائے تو وہ با لکل عمران خان جیسے لگتے ہیں۔

کوہلی اپنی ٹیم کے لئے مثال ہیں با لکل اسی طرح جیسے عمران خان کچھ خاص کر کے دوسروں کے لئے مثال قائم کرتے ہیں۔

سابق پاکستانی اسپنر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ کوہلی کے اندر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت با لکل عمران خان کی طرح ہے اور کوہلی عمران خان کی طرح ہی دوسرے کھلاڑیوں کو فرائض انجام دینے کے لئے تمام طاقت لگا دیتے ہیں.

واضح رہے عبدالقادر گیندوں میں مختلف ورائٹیز کی بدولت اپنے عہد کے بڑے بڑے بلے بازوں میں مشہور تھےاور ایک اوور میں چھ مختلف گیندیں کرانے کی صلاحیت کے حامل رہ چکے ہیں۔انہوں نے کوہلی کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار کیے بغیر انہیں موجودہ دور کا سب سے بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎