تیاریاں مکمل۔۔۔نوازشریف کا نیا ٹھکانہ اب کیا ہوگا؟جانئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں نواز شریف کا کمرہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اسپتال منتقلی کے بعد میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کرے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے آج علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جائے گا۔


محکمہ داخلہ کے مطابق نواز شریف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سابق وزیراعظم کے کمرے کے باہر جیل عملہ تعنیات ہوگا، کمرے میں صرف اہل خانہ کو جانے کی اجازت ہو گی۔ صرف حکومت کے تشکیل کردہ ڈاکٹرز کے بورڈ کو کمرہ تک رسائی ہو گی، نواز شریف کے کمرے کو جانے والے راستے پر تمام ڈاکٹرز اور رشتہ داروں کی تین جگہ چیکنگ کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے جناح اسپتال میں علاج کے لیے اسپتال کی دوسری منزل پر کارڈیو واسکولر سرجری وارڈ میں کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔ اس وارڈ میں نواز شریف کے مد مقابل کمرہ سکیورٹی والوں کے لیے مختص ہو گا۔ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کے لئے پولیس سکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اسپتال میں تین شفٹوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹر اور 80 اہلکار ایک شفٹ میں ہوں گے، ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات ہوگی۔

سکیورٹی کے انچارج ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم ہوں گے۔ گذشتہ روز نواز شریف کی جناح اسپتال منتقلی کی خبروں پر شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہی ہو گا، قبل ازیں نواز شریف کو شیخ زاید اسپتال لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎