شہبازشریف بطور چیئرمین پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کون سا کام نہیں کریں گے؟ خود ہی ناقابل یقین فیصلہ کرلیا

 شہبازشریف براہِ راست ملزم ہونے کے سبب اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کریں گے.


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار استعمال نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف براہِ راست ملزم ہونے کے سبب اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کریں گے اور 31 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر قومی اسمبلی ہی جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیحوالے سے شہبازشریف اپنا اختیار اپنے لیے استعمال نہیں کریں گے جس کے بعد پی اے سی سیکریٹریٹ نے چیئرمین پی اے سی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادی ہے۔پی اے سی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر نہ بھی جاری کیے تب بھی اجلاس ہوگا، اس کے لیے کسی ایک رکن کو وقتی چیئرمین منتخب کرکے اجلاس کیاجا سکتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎