قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمین اب کس کام لائیں گے؟ وزیر اعظم نے انتہائی زبردست مہم کا اعلان کردیا۔۔عوام خوش

ماہرین ماحولیات کے مطابق اس منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان میں ایک بڑی اور مثیبت موسمی اور موحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ خواب ہے کہ وہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں۔اس حوالے سے وہ ماضی میں بلین ٹری منصوبے کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا منصوبہ ممکنہ طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑا شجرکاری کا منصوبہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ شجرکاری منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب سے زائد درخت لگانے کا عزم اختیار کیا گیا۔


اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پلانٹ فار پاکستان مہم شروع کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ منصوبہ خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی طرز پر چلایا گیا۔ 

آلودگی کے خلاف جنگ آںے والی نسلوں کے لیے ہے۔وزیراعظم کا اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمین پر جنگلات اور وائلڈ لائف پارک بنا رہے ہیں۔ 

 

 خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ پورے پاکستان میں درخت لگانے کی مہم چلانی ہے، شہروں میں بھی درخت لگائے جائیں گے، نوجوانوں کو ساتھ ملا کرپاکستان کو ہرا بھرا بنائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان صرف اپنے اعلان تک محدود نہیں رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں وہدفتر خارجہ کے دفتر کے باہر ایک درخت لگا رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎