”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟“ نواز شریف نے اس سوال پرایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی افسردہ ہو جایئں گے

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کےقائد میاں محمد نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف سمیت دیگر اہل و عیال نے ملاقات کی.


جس دوران دوپہر کا کھانا بھی کھایا گیا اور مختلف معاملات پر گفتگو بھی ہوئی۔

ملاقات کے لئے آنے والوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مشاہد اللہ خان اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کیساتھ ملاقات کرنے والوں میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ ”آپ چپ کا روزہ کب توڑیں گے؟ تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے معروف صحافی ارشد وحید چوہدری کے مطابق نواز شریف نے جواب دیا کہ ” کیسے سنے گا میری کہانی، میری زبانی؟“



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎