نواز شریف کو دَم کروانے کیلئے کہاں لے جایا جائے؟ دلچسپ مطالبہ ہو گیا

چلمن کے پیچھے بہت چیزیں چل رہی ہیں، شہباز شریف مجھ سے خوف زدہ ہیں۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دم کروانے کیلئے لال حویلی آنا چاہیے.

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول کو لال حویلی آنا چاہیے، شریف برادران اللہ کی پکڑ میں ہیں۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دیں، وہ 20 سال سے بیمار ہیں۔۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 30مارچ تک ڈیل یا ڈھیل کا پتہ چل جائے گا،اس بار مفت کا این آر او نہیں ہو گا کچھ دینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ہے اب ان سے کوئی شکوہ نہیں.

سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثنا ء للہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بد بو دار شخص ہے میں یہان بد بو پھیلا نہ نہیں چا ہتا۔کشمیریوں کی جد و جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی خارجہ پالیسیاں پاکستان میں بن رہی ہیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اس ملک کی معیشت کی علامت ہو تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پر 25 ارب کا قرضہ ہے میں ریلوے کو مشکل حالات میں ٹیک اوور کیا 27کلو میٹر کی اورینج ٹرین پر 200ارب ڈا لر لگا ئے جا رہے ہیں اتنی رقم مجھے دی جا تی تو پو رے ملک میں ٹرینیں چلا دیتا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ بھی 20نئی ٹرینیں چلا یں گے دنیا میں پاکستان پہلا ملک ہے یہاں ریلوے منا فع میں جا رہی ہے دنیا بھر میں ٹرینیں حکومت چلا رہی ہیں پاکستان ریلوے میں آج ہر ٹرین پیک جا رہی ہے ہم بکنگ بند کر نے پر غور کر رہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎