ہماری ٹیم نہیں، پی ایس ایل 4کی سب سے مضبوط ٹیم کون سی ہے؟پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی رائے کا اظہارکردیا

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ،لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔


ڈیرن سیمی نے لاہور قلندر کو پی ایس ایل 4 کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دے دیا

 پاکستان سپر لیگ کی ایک مرتبہ کی چیمپئن اور گزشتہ سیزن کی رن اپ ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 4 کی سب سے مضبوط ٹیم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی تمام ہی ٹیمیں مضبوط ہیں، خاص کر لاہور قلندرز کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎