چیئرمین پی اے سی کے بعد اب شہباز شریف کو کون سا اہم ترین عہدہ ملنے جا رہا ہے؟

شہباز شریف کو جلد بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان، اپوزیشن جماعتوں نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوششیں شروع کردیں.


اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کر لیا ہے ،، اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ جلد ہی شہباز شریف کو کوئی بڑا عہدہ بھی ملنے والا ہے ،، اپوزیشن جماعتوں نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوششیں شروع کردیں،آصف زرداری نے بھی اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف اتحاد قائم کر لیا ہے،، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے منگل کے روز خود اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم ہو گیا ہے.

 رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے اتفاق بھی کر لیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جلد اہم ترین ذمہ داری ملنے والی ہے. یہ ذمہ داری ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ بھی ہو سکتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کو توڑ کر ان ہاوس تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی.

تاہم دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز سیاسی طور پر متحرک نہیں ہوں گے۔ مریم نواز اور نواز شریف طے کردہ معاملات کے تحت خاموش رہیں گے۔ اسی لیے انہیں ریلیف ملنے کا بھی امکان ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎