امام الحق کا سنچری بنانےکےبعد خاموش رہنے کامعنی خیزاشارہ۔۔ اپنی شانداراننگزکس کے نام کردی؟ حیران کن اعلان کر دیا

ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے آج مقررہ50اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز سکور کیے ۔


قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری مکمل کرنے کے بعد اپنے ناقدین کو ”خاموش “ رہنے کا اشارہ کیا ۔

23سالہ امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اپنے ون ڈ ے کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد ڈریسنگ رو م کی جانب رخ کرکے ہونٹوں پر انگلی رکھ کر اپنے ناقدین کو”خاموش “ رہنے کا اشارہ کیا ،اس موقع پر ان کے تایا اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی انہیں داد دیتے ہوئے نظر آئے ۔

اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ میں پاکستانی ٹیم میں اپنی فارم کی بجائے صرف اس وجہ سے ہوں کیوں چیف سلیکٹرز میرے تایا ہیں ،میں پاکستانی میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری پیٹھ کے پیچھے میری برائیاں کیں،میں یہ اننگز ان کے نام کرتا ہوں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎