انشاءاللہ 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہو گا، نئے سال میں کونسے4 اہم کام ہونگے؟ وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

 وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے موقع پر غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن جیسی چار برائیوں کے خلاف جہاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے سال نو کے آغاز پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ملک میں 4 برائیوں کے خاتمے کیلئے جہادکے عزم کااعادہ کرتے ہیں،ملک سے غربت، جہالت، ناانصافی اور بدعنوانی ختم کریں گے، ان کا کہناتھا کہ انشااللہ 2019 پاکستان میں سنہری دورکاآغازہے۔

اس کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2019ء میں پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پر امن، روشن اور مضبوط ہوگا اور انشاء اللہ نئے سال کا سورج روشن مستقبل ، مضبوط معیشت ، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎