پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کس نے خریدی بڑی خبرآگئی

پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس مرتبہ کی اہم بات یہ ہے کہ اس سیزن میں تبدیلی کی ہوا پہنچ گئی، رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی۔


سماء کے نمائندے عباس شبیر کے مطابق علی ترین کو سات سال کے لیے فرنچائز رائٹس دیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم 73 کروڑ روپے کے عوض خرید لی ہے تاہم انہوں نے ابھی ٹیم کے نام کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا لیکن ماضی میں انہوں نے کہا تھاکہ وہ جنوبی پنجاب سے ٹیم کو برقرار رکھیں گے اور ملتان کے ساتھ دوسرے نام کا فیصلہ بعد میں کریں گے.

سیزن فور میں جنوبی پنجاب کی ٹیم بھی شامل کی گئی ہے۔ پچھلے سیزن میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھانے والی اس ٹیم کو علی ترین نے خریدا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ اپنے علاقے میں کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں بھی علی ترین موجود تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎