پی ایس ایل فور: پہلا معرکہ کس کے نام رہا؟لاہورقلندرزیا اسلام آباد یونائیٹڈ

 دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں شکست دے دی، دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرزکو5 وکٹوں سے ہرا دیا، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے میچ دیکھا، اور میچ کا اختتام فہیم اشرف نے چھکا مار کر کیا.


پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے دھواں دھار آغاز کیا تاہم راحت علی کی شاندار بولنگ کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 118 رنز پر 5 بلے باز آؤٹ ہوچکے تھے جب اختتامی اوورز میں آصف علی اور فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ نے لاہور قلندرز سے فتح چھین لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو کھیلنے کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر171 رنز بنائے.لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 65 سہیل اختر 37 اے بی ڈی ویلرز24 رنز بنا سکے،جبکہ فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

ہدف کے تاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنز نے اچھا کھیل پیش کیا جس میں لوک رونچی 4 چوکے اور 1 چھکا لگا کر نمایاں رہے

باقی بلے بازوں میں حسین طلت 37 آصف علی 36 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎