ریفرنسز کے فیصلے سے پہلے نوازشریف نے کس سے مشاورت کی؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل نوازشریف نے عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر اپنے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کی ہے۔


اس موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھتیجے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کے دوران نون لیگی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ جو بھی فیصلہ آیا اس کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب ، چوہدری تنویر و دیگر علی الصبح فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

ایک بکتر بند گاڑی بھی اسلام آبادکی احتساب عدالت پہنچا دی گئی ہے جو عقبی راستے سے لائی گئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎