پی ایس ایل 4،کراچی کنگز کا کپتان اورنائب کپتان کون ہوگا؟ اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے اپنے کپتان اور نائب کپتان کے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ ” پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے جب کہ کولن انگرام ان کے ڈپٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، دونوں کے لیے نیک خواہشات ہیں “ ۔


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا۔

لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎