پی ایس ایل میں4 ملتان سلطان کا کپتان کون ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا ہے.


پپی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے قومی آل راؤنڈرشعیب ملک کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شعیب ملک کو کپتان بنانے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا گیا۔

 شعیب ملک نے گزشتہ سیزن میں بھی ملتان سلطانز کی قیادت کی تھی.

تاہم ان کی ٹیم ابتدائی میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎