پہلا T20 قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع، فہیم اشرف اور محمد عامر کی جگہ کس کو موقع ملے گا؟ جانئے

پاکستانی ٹیم فی الوقت ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں عالمی نمبر ایک ہے جو گیارہ لگاتار سیریز جیتنے کے بعد اس معرکے میں جنوبی افریقہ کیخلاف اپنی صلاحیتوں کو آزمائے گی جس کا رینکنگ میں 5واں نمبر ہے۔


پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور محمد عامر میں سے کوئی ایک حتمی الیون کا حصہ بنے گا جب کہ حسن علی کی واپسی بھی متوقع ہے جو عثمان شنواری کے ساتھ نئی بال شیئر کریں گے تاہم عماد وسیم اور شاداب خان پر بھی کامیابی کیلئے بھروسہ کیا جائےگا۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی اس میچ میں کچھ نئے چہرے میدان میں اتار کر اپنے دیگر ساتھیوں کو سانس لینے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے نیولینڈز کا میدان سنبھالیں گی جہاں گزشتہ میچوں کے دوران بڑے سکور دیکھنے میں آئے اور بیشتر میں ٹیمیں اپنے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہیں لہٰذا ٹاس جیتنے والی سائیڈ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

اس میچ میں مرد میدان کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد حفیظ واحد پاکستانی پلیئر ہیں جو موجودہ سکواڈ کا بھی حصہ ہیں،کم و بیش چھ سال میں آج دونوں ٹیمیں مختصر فارمیٹ میں ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آئیں گی۔

 جنوبی افریقی ٹیم اپنے آزمودہ کار کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کرےگی۔ فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ اب وہ کچھ پلیئرز کو آرام کرانے اور کچھ کو تبدیل کر کے کھلانے پر توجہ دیں گے لہٰذا انٹرنیشنل کرکٹ میں کچھ نئے چہرے بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

اس میدان پر دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ نومبر 2013ءمیں مدمقابل آئی تھیں جو ان کے درمیان کھیلا گیا ابھی تک آخری ٹی ٹونٹی معرکہ بھی ہے ، پاکستان نے اس وقت ہوم ٹیم کو6 رنز سے مات دے کر دو میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر کردی تھی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎