بسنت کی اجازت کیوں دی؟ عدالت نے پنجاب حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

بسنت منانے کے اعلان پر توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان ، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیاہے۔


لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت دینے پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود صوبائی وزیر کے اعلان کے بعد لوگوں نے پتنگ بازی شروع کر دی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پتنگ بازی روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواستگزارنے استدعا کی کہ عدالت صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔  سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بسنت منانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بسنت منانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیرپنجاب فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ودیگر سے جواب طلب کر لیا۔ 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎