سرفراز احمد اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کیوں نہیں کرتے؟ مکی آرتھر نے راز کی بات سے پردہ اٹھا دیا

سرفراز احمد نچلے نمبروں کیساتھ اوپر کے نمبر پر بھی اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں 


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد نے بہت سے موقعوں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ نچلے نمبروں کیساتھ اوپر کے نمبر پر بھی اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں مگر ٹیم صورتحال کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا ہے صورتحال کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے اور ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کیلئے لچک کا مظاہرہ کرتی ہے۔

 سرفراز احمد نے ناصرف اوپر کھیلتے ہوئے بلکہ نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ کیلئے 20 ہزار کے قریب تماشائی سٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں ٹی وی سکرین پر بھی دیکھا جا رہا ہوتا ہے تو اس موقع پر پیدا ہونے والا پریشر آپ پریکٹس سیشن میں پیدا کر سکتے ہیں اور نا ہی کسی اور موقع پر، تو ایسے وقت میں کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا جاتا ہے کیونکہ دباﺅ میں کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی ہی نام پیدا کرتے ہیں، اگر ہم ایسا نہ کریں تو یہ میرے اور سرفراز کیلئے مس مینجمنٹ کہلائے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎