بسنٹ منائی جائے گی یا نہیں؟ لاھورہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا


لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی پنجاب حکومت رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ بسنت ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس ضمن میں نئی قانون سازی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔

تحریری فیصل کے مطابق پنجاب حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پہلے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں گے اور بسنت منانے کی اجازت سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

عدالت کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت متوازن اور سنجیدہ فیصلوں کے بعد ہی بسنت کی اجازت دے گی ، تمام درخواست گزاروں کو حکومتی نقطہ نظر سے کوئی اعتراض نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلہ کے مطابق درخواست گزاروں کی استدعا پر اور پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎