نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر کیا مسلم لیگ ن احتجاج کرے گی؟

 احتساب عدالت کے بڑے فیصلے سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی.


اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کرنے سے متعلق دریافت کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا.

نواز شریف نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو کوئی ہدایت نہیں کی اور احتجاج کا معاملہ مکمل طور پر پارٹی رہنماؤں پر چھوڑ دیا اور احتجاج کی حکمت عملی پر کوئی بات نہیں کی.

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے ، مجھے اُمید ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

یاد رہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ گذشتہ ہفتے 19 دسمبر کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎