عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا اور فیگو 10 جنوری کو پاکستان آئیں گے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا اور فیگو 10 جنوری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دونوں کراچی اور لاہور کا دورہ کریں گے۔


دونوں کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان میں فٹ بال کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے مہم کا حصہ ہے جس کے تحت اپریل کے آخر میں پاکستان میں دو بین الاقوامی فٹ بال میچز بھی ہوں گے۔

برازیل کے لیے 2012 میں فٹ بال کا ورلڈ کپ جیتنے والے کاکا نے پاکستان کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

کاکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو پروموٹ کرنے میں کردار ادا کرکے خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا۔ اس لیے پہلی مرتبہ جانے، وہاں فٹ بال کھیلنے اور چھپا ہوا ٹیلنٹ ڈھونڈ نکالنے کے لیے انتہائی پرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے 2018 کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان آمد کے حوالے سے فیگو بھی کاکا سے زیادہ پرجوش ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایشیاء میں فٹ بال کو اپنانے والے ایک اور ابھرتے ملک کا اضافہ خوش آئند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی میں فٹ بال کے لیے بڑے مواقع موجود ہوں گے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کو پاکستان لانے کے پیچھے ٹچ اسکائی گروپ ( ٹی ایس جی) گروپ کے سربراہ احمد کنور کی محنت کارفرما ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎