شاندارکارکردگی اورزبردست ریکارڈ کے بعد یاسرشاہ کیلئے بری خبرآگئی

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔


بہترین بولرز کی فہرست میں 757 پوائنٹس کے ساتھ یاسر شاہ دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ 

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی بولر نیتھن لیون شاندار کارکردگی کی بدولت ساتویں اور جوش ہیزلی وڈ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بہترین بولرز کی فہرست میں 757 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے جب کہ محمد عباس رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا بدستور پہلی، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری اور جنوبی افریقا کے فلنڈر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں 8وکٹیں لیکر مین آف دی میچ رہنے والے کینگرو آف سپنر نیتھن لیون  ٹاپ 10باﺅلرز میں شامل ہوگئے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎