ایک زرداری سب پر بھاری پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔


دوست محمد کھوسہ نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دوست محمد کھوسہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مضبوط ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا۔

علاوہ ازیں دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق فقط پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی۔

آصف علی زرداری نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما قمر الزمان کائرہ، فیصل صالح حیات، قیوم سومرو ، ایم پی اے ذوالفقار شاہ، ایوب کھوسہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ قوم کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جان چھڑوا کر اپنی حکومت بنائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎