کھجوریں کھانے کے حیرت انگیز فوائد، جو آپ بھی نہیں جانتے ہو گے

کھجور کھانا سنت نبویﷺ ہے، یہ پھل کئی ہزار سال قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے، پاکستان میں بھی اس کی درجنوں اقسام پائی جاتی ہیں، اس میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔


نئی تحقیق کے مطابق روزانہ صرف 3 کھجوریں کھانے سے 6 حیرت انگیز طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کھجور میں صحت بخش اجزاء بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو آنتوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹریاں کی افزائش روکتے ہیں اور مفید بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں جس سے آنتوں کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا خطرہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

کھجور فوری طور پر جسم پر توانائی سے بھرنے والا پھل ہے جو دیگر پھلوں اور مصنوعی غذاؤں سے حاصل نہیں ہوتی، اس میں شامل صحت بخش اجزاء آپ کا انرجی لیول بڑھاتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرے تو اس کیلئے روزانہ کھجور کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، جو آپ کو مطلوبہ 12 گرام فائبر فراہم کرتا ہے، جس سے آنتوں کی صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔ کھجور میں موجود فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام مؤثر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، یہ وٹامن کھجور میں بھی موجود ہے جس سے آپ ذہنی دباؤ اور پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ اس میں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاءہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

آنتوں کی سوزش بواسیر کہلاتی ہے جو قبض کا باعث بنتی ہے۔ کھجور کا روزانہ استعمال قبض کا خاتمہ کرتا ہے جس کے ذریعے اس تکلیف دہ مرض کو بڑھنے سے روکنے اور سدھار میں مدد ملتی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎